اسلامی یونیورسٹی کے طلباء کا ہاسٹلز میں 24گھنٹے پانی فراہم کر نیکا مطالبہ
اسلام آباد(نا مہ نگار)بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے طلباء نے یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے صرف مخصوص اوقات میں ہاسٹلز میں پانی کی فراہمی کے نوٹیفیکیشن کو مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ ہاسٹلز میں 24گھنٹے پانی فراہم کیا جائے ورنہ طلبہ احتجاج پر مجبور ہوں گے،اسلامی یونیورسٹی میں پانی کی کمی کے سبب انتظامیہ کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس میں پانی کی مخصوص ٹائمنگ بتائی گئی تھی کہ ان اوقات میں ہاسٹلز کے اندر پانی دستیاب ہوگا۔ اسلامی جمعیت طلباء بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے سیکرٹری اطلاعات را اسامہ کے مطابق جمعیت کی طرف سے طلبہ کی نمائندگی کرتے ہوئے اس نوٹیفیکیشن کو مکمل مسترد کر دیا گیاہے۔ ناظم جامعہ نے کہا ہے کہ پانی کی کمی کی ذمہ دار یونیورسٹی انتظامیہ ہے، نا اہل انتظامیہ نے ٹیوب ویل کی مرمت کا بندوبست نہیں کیا جس کی وجہ سے جامعہ میں یہ مسئلہ پیش آیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کو مکمل طور پہ رد کرتے ہیں، ہاسٹلز میں 24گھنٹے پانی فراہم کیا جائے ورنہ طلبہ احتجاج پر مجبور ہوں گے۔