یوم علیؓکے جلوسوں کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایاجائے،علامہ ناصر عبا س
اسلام آ باد( وقائع نگار خصوصی) ملک بھرمیں یوم علیؑ کے جلوسوں کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایاجائے، جمعۃ الوداع پر فلسطینی مظلومین سے اظہار یکجہتی اور قبل اول کی آزادی کے لئے عالمی یوم القدس ملک بھر میں منظم اور بھر پور انداز میں منایا جا ئے گا،ہم مظلوم فلسطینوں کے ساتھ ہیں اور قبلہ اول کی آزادی تک اس جدوجہد کو جار ی رکھیں گے ،ان خیالات کااظہار مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عبا س جعفری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا ہے کہ ملک کو داعش سے شدید سکیورٹی خدشات لاحق ہیں ،امریکہ اور اسکے اتحادی ممالک داعش کو افغانستان منتقل کرنے میں مصروف ہیں،اس عمل کے ساتھ ساتھ پاکستان کے مختلف مقامات پر داعش کی بڑھتی ہوئی کاروایاں تشویش ناک ہیں اس وقت نگران حکومت جس کی صوبائی و مرکزی کابینہ ہی مکمل نہیں ہوسکی اور ان کی توجہ کا مرکز انتخابات ہیں ،ایسے میں یوم علیؑ کے جلوسوںکی سیکورٹی کے حوالے سے ہمیںتحفظا ت ہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ یوم علیؑ پر فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے ۔23رمضان المبارک کوفلسطین کے مظلومین سے اظہار یکجہتی اور غاصب اسرئیل کے خلاف عالمی یوم القدس منایاجائے گا، ملک بھر کے تمام اہم اضلاع اور شہروںسے القدس کی ریلی نکالی جائیں گی ۔