ٹینکرز مافیا اور انتظامیہ کا گٹھ جوڑنا منظور، پانی کے بحران پر مئیر آفس کے باہر دھرنا
اسلام آباد (وقائع نگارخصوصی/نمائندہ نوائے وقت) جماعت اسلامی کے زیر اہتمام وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پانی بحران کے خلاف میئر اسلام آباد کے دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا گیا ہے احتجاجی دھرنے میں مظاہرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ہے مظاہرین نے کہا ہے ٹینکرز مافیا اور انتظامیہ کا گٹھ جوڑ نامنظور ہے پانی پر سب کا حق ہے منصفانہ تقسیم یقینی بنائی جائیدنیا مریخ پر پانی ڈھونڈ رہی ہم اسلام آباد میں تلاش کر رہے ہیں مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ اسلام آباد میں پانی کے بحران کا دیرنیہ اور مستقل حل نکالا جائے ایم سی آئی کے ٹینکرز کہاں ہیں کیوں عوام کو پرائیوٹ ٹینکرز مافیا کے رحم وکرم پر چھوڑدیا گیاہے سی ڈی اے کے کرپٹ افسران نے پرائیوٹ ٹینکرز مافیا کو طاقتور بنادیا گیا ہے مظاہرے سے جماعت اسلامی کے رہنما میاں اسلم سمیت دیگر نے خطاب کیا اور کہا کہ اسلام آبادمیں پانی کی بحرانی کیفیت کی ذمہ دار انتظامیہ ہے جو شہر کی توسیع کے ساتھ پانی جیسی بنیادی ضرورت کی فراہمی کے لیئے منصوبہ بندی نہیں کررہی ہے انہوں نے کہا کہ اگر اس مسلے کا ہنگامی بنیادوں پر حل نہ ڈھونڈا گیا تو لوگ حکمرانوں کے ایوانوں کا گھیراو کریں گے بعدازاں مظاہرین پرامب طور پر منتشر ہوگئے