جے یو آئی ف کو کتاب کا انتخابی نشان اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا
اسلام آباد (وقائع نگار) جمعیت علمائے السلام (ف) کو کتاب کا انتخابی نشان الاٹ کرنے کے معاملے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے شہری خرم ذیشان نے کتاب انتخابی نشان الاٹ کیے جانے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ دور دراز علاقوں کے غیر تعلیم یافتہ عوام سے سیاسی مفادات حاصل کرنے کے لیے انتخابی نشان کتاب کا مذہبی استعمال کیا جا رہا ہے۔ عدالت فوری طور پر الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر کتاب کا انتخابی نشان واپس لے عدالت جے یو آئی ف کو کتاب کے انتخابی نشان پر الیکشن مہم کرنے سے روکے۔