یوم علیؓ کے موقع پر کراچی اور حیدرآباد میں ڈبل سواری پر پابندی
کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی اور حیدرآباد میں یوم حضرت علیؓ کے موقع پر 21رمضان المبارک کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔ دونوں شہروں میں سکیورٹی خدشات کی بنا پر ڈبل سواری پر پابندی ایڈیشنل آئی جی کراچی اور ڈی آئی جی حیدرآباد کی سفارش پر لگائی گئی ہے اور اس بارے میں صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ پابندی کا اطلاق صحافیوں، بزرگوں، خواتین اور بچوں پر نہیں ہو گا۔