لائسنس یافتہ ماڈرن ریڑھیاں ، 5ٹرک قبضے میں لے لئے گئے
راولپنڈی (نیوزرپورٹر)کینٹ ایگزیکٹو آفیسر راولپنڈی سید سبطین رضا کی ہدہایات اور سپرنٹنڈنٹ شعبہ انسداد تجاوزات حسن جان کی نگرانی میں کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی کے شعبہ انسداد تجاوزات کے خصوصی سکواڈ نے صدر کے مختلف بازاروں میں 48گھنٹوں کے دوران ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بننے والی لائسنس یافتہ ماڈرن ریڑھیوں سمیت تجاوزات کے 5ٹرک قبضے میں لے لیے ،50بھکاریوں کو تھانہ کینٹ پولیس کے حوالے جبکہ ڈبل پارکنگ کرے والی سینکڑوں گاڑیاں لفٹر کے زریعے اٹھا کر بھاری جرمانوں کے لئے ٹریفک وارڈنز کے حوالے کر دیں ہیں ،ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے خصوصی سکواڈ سہ پہر سے سحری تک بازاروں میں موجود رہتا ہے۔تفصیلات کے مطابق سی ای او راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ سید سبطین رضا کی خصوصی ہدایات پر شعبہ انسداد تجاوزات کے سپریٹنڈنٹ حسن جان نے صدربینک روڈ ،حیدر روڈ ،کشمیر روڈ ، ،چھوٹا بازار ،ہسپتال روڈ ،آدم جی روڈ پرٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بننے والی ڈبل لائن پارکنگ کی مکمل روک تھام کے لئے شعبہ انسداد تجاوزات کے سپروائزر راجہ ندیم کی قیادت میں خصوصی سکواڈ تشکیل دیا ہے ۔سپر وائزر راجہ ندیم سہ پہہ 3بجے سے لیکر رات دو بجے تک صدرمیں سکواڈ کے ہمراہ موجود رہتے ہیں جو ڈبل پارکنگ کرنے والی سینکڑوں گاڑیاں لفٹر کے ذریعے اٹھا کر ٹریفک وارڈنز کے سپرد کرتے ہیں ٹریفک وارڈنز نے ڈبل پارکنگ کرنے والوں کو بھاری جرمانے عائد کیے ۔خصوصی سکواڈ ان نے مخلتف بازارں میں بھیک مانگنے والے 50بھکاری تھانہ کینٹ پولیس کے حوالے کیے ۔انسداد تجاوزات کا یہ خصوصی سکواڈ چاند رات تک ڈیوٹی پر مامور رہے گا۔راولپنڈی کینٹ کی تاجر برادری ،صدر میں آنے والے شہریوں نے ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لئے کینٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی کی جانب سے اٹھائے گئے خصوصی اقدامات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ چاند رات تک ایسے ہی اقدامات جاری رہے تو شہریوں کو ٹریفک جام جیسے چیلنج کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا ۔