راولپنڈی پولیس نے یوم علیؓ کے جلوس کے سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی پولیس نے یوم علیؓ کے جلوس کے سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی ہے یوم علیؓکے مرکزی جلوس کو بھر پور تحفظ فراہم کرنے کیلئے راولپنڈی پولیس نے بڑے پیمانے پر حفاظتی اقدامات کرلئے یوم علیؓ کے حوالے سے مجالس و جلوس کی فول پروف سیکورٹی کیلئے ر اولپنڈی پولیس کے 3000 افسران و ملازمین ڈیوٹی سر انجام دیں گے ضلع پولیس کے علاوہ سپیشل برانچ پولیس ، ایلیٹ فورس ، لیڈیز پولیس ،پی کیو آربھی ڈیوٹی سر انجام دیں گے جلو س کے راستوں میں CCTVکیمرے نصب کیے گئے ہیں ۔کسی بھی شخص کو چھت پر جانے کی اجازت نہ ہو گی۔ چھتوں پر مسلح پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے جلوس شروع ہونے سے قبل جلوس کے روٹ کی سپیشل چیکنگ کی جائے گی بم ڈسپوزل سکارڈ کسی بھی ممکنہ صورت حال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہے گا جلوس میں شامل ہونے والے اشخاص کی چار لائنزمیں چیکنگ کی جائیگی سب سے پہلے باڈی سرچ کی جائیگی اسکے بعد میٹل ڈیٹکڑ سے چیک کیا جائیگا اسکے بعد پھر باڈی سرچ کی جائیگی اور آخر میںواک تھرو گیٹ سے گزارا جائے گا دوران جلوس ڈیوٹی کسی بھی شخص کو بغیرسرچنگ/چیکنگ کے جلوس میں داخل نہ ہونے دیا جائیگا برقعہ پوش خواتین کو لیڈیز پولیس اہلکار چیک کریں گی جلوس کے راستوں /گلیوںکو خار دار تاروں سے سیل کیا جائے گاجلوس میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے داخلے اور پارکنگ پر مکمل پابندی ہو گی جلوس کے روٹ پر واقع گھروں، ہوٹلوں اور بیٹھکوں کی مکمل چیکنگ کی جائے گی جلوس کے روٹ پر کسی گاڑی اور شخص کو کھڑا نہ ہونے دیا جائے گاجلوس میں داخل ہونے کیلئے اور باہر جانے کیلئے ایک ہی راستہ استعما ل کیا جائے گادرمیان میں سے کسی بھی شخص کو داخل ہونے کی اجازت نہ دی جائے گی صرف جلوس کے عقب سے داخلے کی اجازت ہوگی راولپنڈی پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ یوم علیؓ کے جلوس کیلئے بھی اپنے پیشہ وارانہ فرائض بھر پور ذمہ داری اور جذبے سے سر انجام دے گی۔