تائیوان میں ایف 16 طیارہ تباہ ،پائلٹ ہلاک
تاپی (اے ایف پی) تائیوان ائرفورس کا کہنا ہے کہ ایف سولہ طیارہ سالانہ مشقوں کے دوران تباہ ہو گیا جس کے باعث پائلٹ ہلاک ہو گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ سنگل سیٹ جیٹ طیارہ کلنگ ملک کے شمال مشرق میں واقع پہاڑیوں پر جاری سالانہ مشقوں کے دوران گر کر تباہ ہو گیا جس کے باعث پائلٹ ہلاک ہو گیا۔