سیالکوٹ: موٹر سائیکلیں زیرتعمیر سڑک سے نیچے گرگئیں‘ 2 نوجوان جاں بحق
سیالکوٹ(نامہ نگار)پسرور ڈسکہ روڈ پرٹاوریانوالا سٹاپ کے قریب زیرتعمیر سڑک سے نیچے دو موٹرسائیکلیں گر جانے سے دو نوجوان جاں بحق اور دو شدید زخمی ہوگئے۔ حادثہ تیزرفتاری کی وجہ سے پیش آیا جس میں گائوں کوٹلی باوا کا 18 سالہ علی حسن اور 18 سالہ اویس اشرف جاں بحق اور20 سالہ علی رضا اور 19 سالہ اشفاق رفیق شدید زخمی ہوگئے جنہیں سول ہسپتال پسرور لایا گیا لیکن ڈاکٹروں نے تشویشناک حالت کی وجہ سے انہیں گورنمنٹ علامہ اقبال ہسپتال سیالکوٹ منتقل کردیا جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے ۔