ہائیکورٹ بار کے زیر اہتمام وکلاء کا وفد تفریحی دورے پر ترکی جائے گا
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام وکلا اور ان کی فیملیز پر مشتمل وفد 8 دن کے تفریحی دورے پر ترکی جائے گا۔ ٹورازم کمیٹی کے سیکرٹری فیصل شیخ نے نوائے وقت کو بتایا کہ تفریحی پروگرام میں ترکی کے چار شہروں کی سیر شامل ہے جس میں اہم تاریخی مقامات کے دورے کئے جائیں گے۔ 8 دن اور 7 راتوں پر مشتمل تفریحی دورے کے لئے ایک لاکھ چالیس ہزار روپے فی کس اخراجات آئیں گے۔ درخواستیں جمع کرانے کے لئے 3 دن باقی ہیں اور تفریحی دورہ آئندہ ماہ ممکن ہے۔