انسداد کرپشن کورٹ نہ بنائی تو استعفیٰ دے دوں گا: وزیراعظم یوکرائن
کیف (اے ایف پی) یوکرائن وزیراعظم وولڈ میڈ گروس مین نے کہا کہ ڈونرز اور کیو اتحادیوں کے مطالبے پر نیا انٹی کرپشن کورٹ نہ بنایا گیا تو میں استعفیٰ دے دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ یوکرائن کی گلیوں میں کرپشن 2013ء اور 2014ء کے دوران پھیلی جو ایک نئی حکومت کے لئے بہت بڑا مسئلہ ہے۔ یوکرائن وزیراعظم نے کہا کہ میں اپنے فیصلے خود بناتا ہوں اگر انٹی کرپشن کورٹ شفاف اور آزادانہ نہ بنایا گیا تو میں فوراً استعفیٰ دے دوں گا۔