پنجاب بھر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 8 افراد ہلاک،560 زخمی
لاہور(سٹاف رپورٹر) پنجاب کے مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات میں 8افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 560افراد شدید زخمی اور 387افراد معمولی زخمی ہو گئے صوبائی دارالحکومت237متاثرین کے ساتھ پہلے، فیصل آباد82حادثات میں97متاثرین کے ساتھ دوسرے اورگجرانوالہ 59حادثات میں55متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل955 متاثرین میں776مرد اور179خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونے والوں میں 152 افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور571 افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ232 زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں690 موٹرسائیکلز، 113 آٹورکشے، 77 موٹر کاریں،10مسافربسیں، 44 وین، 28 ٹرک اور87 دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔