پاکستان آگہی پروگرام:اساتذہ طلبہ کا دورہ ایوان کارکنان تحریک پاکستان، موبائل یونٹس کے مختلف تعلیمی اداروں میں لیکچر
لاہور (خصوصی رپورٹر) ایم ایس ماڈل ہائی سکول اینڈ اکیڈمی‘ جمیل پارک‘ شاہدرہ کے طلبااور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان شاہراہ قائداعظم کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ‘ نسبت روڈ‘ مدرسہ عثمان غنی‘ اوقاف کالونی‘ گرین ٹائون‘ جامعہ غوثیہ علوم القرآن‘ ٹائون شپ کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 107تھی۔