نیازی سیاست چھوڑ کر کوئی اور کام کر لیں:پرویز ملک، عمران نذیر
لاہور(خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر وسابق وفاقی وزیر محمد ،ملک و جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ نام نہاد تبدیلی اور نیا پاکستان بنانے کے دعویداروں کو پہلے بھی عوام مسترد کرچکے ہین اب 25جولائی کو ہمیشہ کے لئے خدا حافظ کہہ دیں گے ،نیازی سیاست چھوڑکر کوئی اور کام کر لیں،عوام سیاسی شعبدہ بازوں کو پہچان چکے ہیں، ان شعبدہ بازوں نے 5برس کے دوران عوام کی خدمت کے بجائے ترقی کے عمل میں رکاوٹیں ڈالیں،مسلم لیگ ن اپنی کارکردگی کی بنا پر عوام کے دلوں میں بستی ہے۔نام نہاد تبدیلی اور نیا پاکستان بنانے کے دعویداروں کی کارکردگی سب کے سامنے ہے،مسلم لیگ ن کو ملک کی عوام خدمت اور ترقیاتی منصوبوں کی بدولت 2018ء کے عام انتخابات میں ووٹ دیں گے۔ان کا کہنا تھا عوام صرف اور صرف کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیں گے۔ن خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور دفتر میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرارکان اسمبلی غزالی سلیم بٹ،چوہدری شہباز، سید توصیف شاہ،سینیٹرڈاکٹر اسد اشرف،زکریا بٹ،عامر خان،سعدیہ تیمور،جاوید اقبال ،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار سمیت دیگر بھی موجود تھے۔