تحریک بازیابی نعلین پاک کے پیر ایس اے جعفری کی چیف جسٹس سے نوٹس لینے کی اپیل
لاہور (وقائع نگار خصوصی) تحریک بازیابی نعلین پاک کے آرگنائزر پیر ایس اے جعفری ننگے پائوں احتجاجی مارچ کرتے ہوئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچ گئے اور بلند آواز میں کہنے لگے چیف جسٹس صاحب نعلین پاک کی چوری کا نوٹس لیں۔ میری کہیں کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔ حکمران اوراپوزیشن والے سیاسی قائدین جھوٹی تسلیاں دے رہے ہیں ۔ حضور پاکؐکی نعلین پاک کل کائنات اور ہمارے سر کا تاج ہیں۔ نعرہ بازی پر متعلقہ انتظامیہ انارکلی نے پیر ایس اے جعفری کی ملاقات ایس پی سی آئی اے سید ندیم عباس سے کروائی اور مکمل تعاون کا یقین دلایا۔