یوم شہادت حضرت علیؓ پر مجالس، جلوسوں کی سکیورٹی کے انتظامات مکمل کرلئے گئے: ڈی پی اوننکانہ
ننکانہ صاحب(نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ننکانہ صاحبزادہ بلال عمر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم شہادت حضرت علی کے سلسلہ میں ضلع بھر میں 19 مجالس اور جلوس کی سکیورٹی کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں مجالس اور جلوس میں 3اے کیٹیگری ،2 بی کیٹیگری اور 14 سی کیٹیگری کے ہیں یوم شہادت حضرت علی کے موقع پر 1 ایس ایس پی ،4ڈی ایس پی ،9انسپکٹر،25 سب انسپکٹر،52 اے ایس آئی ،30 ہیڈکانسٹیبل ،415 کانسٹیبلان اور 20لیڈی کانسٹیبلان سمیت کل 554پو لیس اہلکا ر ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے ۔