سوشل میڈیا کو پاکستان اور اس کے اداروں کیخلاف استعمال کیا جارہا ہے، آصف غفور
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بے لگام سوشل میڈیا کے ایشو کو قومی سلامتی کے حوالہ سے پورے زور و شور سے اٹھایا ہے۔ پیر کے روز ان کی پریس کانفرنس کا خاصا حصہ سوشل میڈیا کے غلط استعمال، قومی سلامتی پر مرتب ہونے والے اس کے براہ راست اثراتاور اس سے پیدا ہونے والی سماجی خرابیوں کے بارے میں تھا۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کو پاکستان اور پاکستان کے اداروں کیخلاف استعمال کیا جارہا ہے اور پچھلے چار ماہ میں پاکستان اور فوج کیخلاف اکاو¿نٹس میں تیز ی سے اضافہ ہوا ہے۔ چند لوگوں کی شکل میں پورا نیٹ ورک ہے جو ٹوئٹ پھر ری ٹوئٹ کرتا ہے ، ہم فوج کیخلاف برداشت کرجاتے ہیں مگر پاکستان کیخلاف بات برداشت نہیں کی جاسکتی۔انہوں نے کہا کہ ان اکاو¿نٹس کیخلاف متعلقہ اداروں کو کارروائی کا بولا جاتا ہے ، پاکستان اور فوج سمیت سیکیورٹی اہلکاروں کیخلاف سوشل میڈیا زہر اگل رہا ہے اگر عقل مندی سے ٹریٹ اور کنٹرول نہیں کیا گیا تو خطرہ بھی بن سکتا ہے۔
آصف غفور