سینٹ مجلس قائمہ کا ووٹ کے حوالہ سے عوامی شعور اجاگر کرنے کیلئے مہم کا فیصلہ
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) سینیٹ کی مجلس قائمہ برائے داخلہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ووٹ کے حوالے سے عوامی شعور اجاگر کرنے کے لئے پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا میں مہم چلائی جائے اور اس سلسلے میں وزارت اطلاعت و نشریات اور پیمرا الیکشن کمیشن سے مکمل تعاون کریں اس مہم کے دوران عوام کو انتخابات اور ووٹ کی اہمیت سے آگاہ کیا جائے اور ان میں ووٹر اور ووٹ ڈالنے کے حق کے بارے میں شعور بیدار کیا جائے۔ مجلس قائمہ کے اجلاس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی اپنی سرکاری اور قومی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے سلسلے میں کارکردگی پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا گیا۔