پی ٹی ایم کے کارکنوںپر حملہ ،وانا میں غیر معینہ مدت کیلئے کرفیو نافذ
وانا(صباح نیوز)جنوبی وزیرستان کی سب ڈویژن وانا میں پشتون تحفظ موومنٹ کے کارکنوں پرنامعلوم افراد کے حملے کے کشیدہ صورتحال کے پیش نظر غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا گیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق وانا میں کرفیو نافذ کرکے آمد ورفت پر پابندی لگا دی گئی ہے جبکہ ایف سی، پاک فوج اور لیویز اہلکاروں نے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔کرفیو گزشتہ روز وانا کے رستم بازار میں ہونے والی فائرنگ کے واقعے کے بعد نافذ کیا گیا ہے۔