ایم کیو ایم کو تقسیم کرنے کی تمام تر کوششیں انتخابات میں ناکام ہونگی‘ خالد مقبول
کراچی (خصوصی رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے کہاہے کہ ایم کیوایم کوتقسیم کرنے کی تمام
ترکوششیںاورسازشیںانشاء اللہ 2018ء کے انتخابات میںناکام ثابت ہوگی اورایم کیوایم پہلے سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی۔انہوںنے کہاکہ ایم کیوایم انتخابات میںکامیاب ہوکرملک کے تمام قرضے اتارے گی اورقوم کو منزل تک پہنچائیگی اوراگروہ قوم کومنزل تک نہ پہنچاسکیںتواسی ایم کیوایم کی ہم کوضرورت نہیں۔ایم کیوایم ایک روایت شکن تنظیم کے ساتھ اچھی روایتوںکی پاسبان جماعت ہے ایم کیوایم کی روایتی رہی ہے کہ اس میںشامل لوگ تمام نظریاتی اختلافات کوبالائے طاق رکھ کرایک ساتھ جمع ہوتے ہیںمجموعی سوچ لیکرعوام میںجاتے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوںنے ایم کیوایم لیبرڈویژن کے زیراہتمام نارتھ ناظم آبادکے مقامی لان گولڈن گارڈن میںمنعقدہ دعوت افطارو ڈینر کے شرکاء سے خطاب کے دوران کیا۔افطاروڈینرپارٹی میںایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان محمدحسین،عادل خان ،فرقان اطیب ،مطیع الرحمن،لیبرڈویژن کے انچارج ایس ایم تنویر واراکین مرکزی کمیٹی،مختلف سرکاری ،نیم سرکاری اور پرائیوٹ اداروںسے تعلق رکھنے والے مزدور،محنت کش اورملازمین نے اپنی فیملیزکے ہمراہ شرکت کی۔اس موقع پرڈسٹرکٹ ،ٹائون اوریوسی کے عہدیداران کے علاوہ نارتھ ناظم آباد کے رہائشی عوام کی بہت بڑی تعدادموجودتھی۔دعوتِ افطارڈینرسے خطاب میںڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے کہاکہ آزادانسان کی تاریخ اتفاق سے نہیںبلکہ انتخاب لکھی گئی ، 2018ء کاانتخابات مہاجروں کے لئے ایک اورموقع ہے جس کووہ بھرپورطریقے سے استعمال کریںگے۔انہوںنے کہاکہ اس رمضان میںایم کیوایم کی جدوجہدکوچالیس سال مکمل ہورہے ہیں، آج یہ تحریک جن لوگوںکومنتشرنظرآرہی ہے وہ احمقوںکی جنت میںرہتے ہیں۔