فیفا ورلڈکپ ٹرافی پہلی مرتبہ 1974 میں متعارف کرائی گئی تھی
ماسکو (این این آئی)روس میں منعقد ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2018 کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں اس سلسلے میں ورلڈ کپ 2018کے آغاز سے دو ہفتے قبل آفیشل فیفا ٹرافی دنیا بھر کا چکر لگا کر ماسکو پہنچ چکی ہے۔ورلڈ کپ ٹرافی کے ورلڈ ٹور کے دوران لندن، کولمبو، مالے، پھوکٹ اور مکائو سے ہوتے ایک روز کیلئے لاہوربھی لائی گئی جس کے بعد یہ ٹرافی اپنا سفر جاری رکھتے ہوئے دوسرے ممالک سے ہوتے ہوئے ماسکوپہنچ گئی ہے جس کی رونمائی کی شاندار تقریب منعقد کی گئی اور لا تعداد مداح اس میں شریک ہوئے۔فیفا ورلڈکپ ٹرافی پہلی مرتبہ 1974 میں متعارف کرائی گئی تھی، 18 قیراط سونے سے تیار کردہ ٹرافی کی لمبائی 36.8 سینٹی میٹر اور اس کا وزن 6.1 کلو گرام ہے۔