رابی پیرزادہ نے تحفظ کیلئے آئی جی پنجاب سے سکیورٹی مانگ لی
لاہور ( این این آئی) گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ نے اپنے تحفظ کیلئے آئی جی پنجاب سے سکیورٹی مانگ لی۔ اس حوالے سے رابی پیرزادہ نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حالیہ دنوں میں ایک قوالی ریکارڈ کروائی تھی جس میں دہشت گردوں کو تنقیدی انداز میں پیش کیا گیا تھا ۔ سوشل میڈیا پر قوالی آن ایئر ہونے کے بعد دھمکیاں ملنے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔