سینئر اداکار انور علی کی مسلسل تیس سال سے تراویح پڑھنے کیلئے الحمراء کی مسجد میں آمد
لاہور ( این این آئی) سینئر اداکار انور علی کی مسلسل تیس سال سے تراویح پڑھنے کے لئے الحمراء کی مسجد میں آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق اداکار انور علی الحمراء مال روڈ کی مسجد میں گزشتہ تیس سال سے نماز تراویح ادا کرنے کے لئے روزانہ اپنے گھر ماڈل ٹائون سے آتے ہیں اور دیگر اداکاروں کے ساتھ ملکر نماز تراویح ادا کرتے ہیں ۔