اکشے کمار نے مضر صحت چیز کے اشتہار میں کام کرنے سے انکار کردیا
ممبئی(این این آئی)بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمارنے کہا ہے کہ مجھے لوگ اپنے ایڈ میں کام کرنے کیلئے منہ مانگی معاوضہ دینے کیلئے تیاررہتے ہیں لیکن وہ مضر صحت چیز کے اشتہار میں کام کرنے سے انکار کردیتے ہیں۔ممبئی میں ایک تقریب کے دوران اکشے کمار نے کہا کہ میرے پاس نا تو پیسے کی کمی ہے اور نا ہی کام کی، لوگ مجھے گٹکے اشتہارات میں کام کرنے کے منہ پانگے پیسے دینے کوتیارہوتے ہیں۔