بروقت انتخابات کیلئے الیکشن کمشن کو تمام درکار فنڈز فراہم کئے جائیں : نگران وزیراعظم
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) نگران وزیراعظم ناصر الملک کو ملک کی خارجہ پالیسی اور معاشی صورتحال کے بارے میں الگ الگ بریفنگ دی گئی۔ سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور دفتر خارجہ کے دیگر سینئر افسروں نے وزیراعلم کو ان کے دفتر میں منعقدہ اجلاس میں ملک کی خارجہ پالیسی اور اس کے ایشوز کے بارے میں تفصیلی پری زنٹیشن دی۔ نگران وزیراعظم کو پاک بھارت تعلقات‘ افغانستان کی صورتحال‘ پاک امریکہ اور یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کے مختلف پہلو¶ں کے بارے میں بتایا گیا۔ وزیراعظم نے ملک کے مثبت تاثر کو اجاگر کرنے کے لئے خارجہ پالیسی کی اہمیت پر زور دیا۔ دریں اثناءوزیراعظم کو اکنامک ٹیم نے ملک کی معاشی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔ وزارت خزانہ اور ایف بی آر کے چیئرمین اور دیگر ٹیم نے ملک کی معاشی صورتحال کے بارے میں بتایا۔ بجٹ کے نمایاں خدوخال ملک کی آمدن و اخراجات‘ قرضوں کی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ ایف بی آر کے چیئرمین نے ایف بی آر ریونیو کی صورتحال اور رواں مالی سال کے ریونیو ہدف کے متعلق بریفنگ دی۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے بہتر معاشی مینجمنٹ کی ہدایت کی اور کہا کہ تمام معاشی معاملات پر مناسب توجہ مرکوز رکھی جائے۔ فضائیہ کے سربراہ ائرچیف مارشل مجاہد انور خان نے نگران وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک سے ملاقات کی۔ فضائیہ کے سربراہ نے نگران وزیراعظم کو منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی۔ ملاقات میں فضائیہ کے پیشہ وارانہ امور پر بات چیت کی گئی۔
نگران وزیراعظم