مراعات واپس کرنے پر سپریم کورٹ نے رحمن ملک کیخلاف توہین عدالت کیس نمٹا دیا
اسلام آباد(صباح نیوز) سپریم کورٹ نے سابق وزیرداخلہ رحمان ملک کیخلاف توہین عدالت کیس نمٹا دیا۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی تو رحمن ملک نے ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر کہا کہ میرے وکیل لطیف کھوسہ کراچی میں ہیں تاہم میں نے عدالتی حکم پر سینٹ میں پانچ لاکھ روپے جمع کرائے ہیں۔ درخواست گزار محمود اختر نقوی نے کہا کہ عدالت نے رحمان ملک کو نااہل کرتے ہوئے 2008سے 2012تک کی مراعات واپس کرنے کا حکم دیا تھا، عدالت نے مراعات واپس کرنے پر رحمان ملک کیخلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی تو رحمن ملک نے کہا کہ انصاف دینے پر عدالت کا شکر گزار ہوں، لیکن استدعا ہے کہ درخواست گزار محمود اختر نقوی پر پابندی عائد کی جائے، چیف جسٹس نے کہاکہ محمود اختر نقوی پرتقریبا پابندی لگ چکی ہے کیونکہ محمود اختر نقوی کی سینکڑوں درخواستیں خارج کر چکا ہوں۔ اگر انہوں نے غیر ضروری درخواستیں دائر کی تو اتنا جرمانہ کریں گے کہ لینڈ کروزر بیچ دیں گے۔
توہین عدالت