پاکستان باکسنگ فیڈریشن کاعامر خان کی باکسنگ لیگ سے لا علمی کا اظہار
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان باکسنگ فیڈریشن باکسر نے عامر خان کی جانب سے باکسنگ لیگ سے لا علمی کا اظہار کر تے ہوئے واضح کیا ہے کہ فیڈریشن نے باکسنگ لیگ کے انعقاد کیلئے عامر خان کو کوئی این او سی جاری نہیں کیا ۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل ناصر ٹنگ کے مطابق میڈیاکے بعض حصوں میں پہلی پاکستان باکسنگ لیگ کے انعقاد کے حوالے سے خبریں گردشکر رہی ہیں جسکا باکسنگ فیڈریشن نے نوٹس لیا ہے اور واضح کیا ہے کہ پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے کسی انفرادی شخصیت یا ادارے کو باکسنگ لیگ کرانے کیلئے این او سی جاری نہیں کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ باکسر عامر خان نے لیگ کروانے کیلئے فیڈریشن کو کوئی درخواست نہیں دی، جب درخواست ہی نہیں آئی تو این او سی کیسے جاری کر سکتے ہیں۔