انعام الحق کی زیر نگرانی جونیئر ٹینس کوچنگ کیمپ شالیمار کلب میں ختم
اسلام آباد ( سپورٹس رپورٹر) پنجاب لان ٹیس ایسوسی ایشن کی زیر سرپرستی اور شالیمار کلب کے زیر اہتمام اور سابق ڈیوس کپ کھلاڑی و کوچ انعام الحق کی زیر نگرانی جونیئر ٹینس کوچنگ کیمپ گذشتہ روز شالیمار کلب رحمن آبادراولپنڈی میں ختم ہو گیا۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری رشید ملک تھے انہوں نے کیمپ کے شرکاء میں سرٹیفیکیٹس اور شیلڈز بھی تقسیم کیں ۔اس موقع پر نمائشی میچز بھی کھیلے گئے ۔ انڈر18-میں حزیفہ خان نے طلحٰہ خان کو6-4اور6-3سے جبکہ انڈر12-میچ میں محمد یحییٰ نے محمد طحٰہ کو4-2اور5-3سے شکست دی۔ پنجاب ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری رشید ملک نے شالیمار کلب اور اس کی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا ۔