ملک بھر میں لاکھوں فرزندانِ اسلام آج اعتکاف بیٹھیں گے
لاہور (خصوصی نامہ نگار) لاہور سمیت ملک بھر کی مساجد میں لاکھوں افرادآج20رمضان المبارک کو اعتکاف بیٹھنے کی سعادت حاصل کریںگے۔ معتکفین کیلئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ بادشاہی مسجد، جامعہ نعیمیہ، جامع مسجدالقادسیہ، منہاج القرآن کے زیر اہتمام شہر اعتکاف، سمیت شہر کی مساجد میں ہزاروں افراد اعتکاف کریں گے۔ عیدالفطر کاچاند نظرآنے کے بعد اعتکاف ختم کیاجائے گا ۔صوبائی دارالحکومت کی بڑی مساجد میں معتکفین کیلئے انتظامات کوحتمی شکل دے دی گئی ہے۔ بادشاہی مسجد میںسینکڑوںافراد اعتکاف کریں گے۔ جامع مسجدالقادسیہ چوبرجی میں جہاں حافظ محمدسعید خطبہ جمعہ دیتے ہیں گزشتہ برسوں کی طرح امسال بھی ہزاروں کی تعداد میں مردوخواتین اعتکاف بیٹھیں گے۔ محکمہ اوقاف کے زیرانتظام مساجد میں بھی ہزاروں افراداد اعتکاف کریں گے۔ رمضان المبارک کا تیسراعشرہ شروع ہوتے ہی مساجدمیں رش پہلے سے بہت بڑھ جائیگا۔ طاق راتوں میں مسلمان خصوصی عبادت کریںگے۔
اعتکاف