35 لاکھ کے نادہندہ گلوکار راحت علی کو سٹے ختم ہونے پر ایف بی آر کا ریکوری کیلئے نوٹس
لاہور (کامرس رپورٹر ) فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے معروف گلوکار راحت فتح علی خان سے ٹیکس بقایاجات ریکوری کیلئے کارروائی شروع کر دی۔ راحت فتح علی خان کو حکم امتناعی ختم ہونے کے بعد ریکوری کے لیے نوٹس جاری کر دیا گیا۔گلوکار کے ذمے سال 2015 کے انکم ٹیکس کی مد میں 35 لاکھ روپے واجب الادا تھے۔ ایف بی آر 23 لاکھ 25 ہزار روپے پہلے ہی ریکور کرچکا ہے۔ ایف بی آر نے گلوکار راحت فتح علی خان کے اکاﺅنٹس منجمد کر رکھے ہیں۔
راحت