کاغذات نامزدگی فیسوں میں اضافے کا نوٹس لیا جائے، ثروت قادری
کراچی (نیوز رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ قومی وصوبائی اسمبلی کی کاغذات نامزدگی فیسوں میں اضافہ غریبوں کا پارلیمنٹ میں راستہ بند کرنے کے مترادف ہے ،الیکشن کمیشن کاغذات نامزدگی قومی اسمبلی کی 30ہزار اور صوبائی اسمبلی کی 20ہزار فیس کو فوری واپس لے ،2013میں قومی کی4ہزار اور صوبائی کی 2ہزار فیس تھی اسی کو فوری بحال کیا جائے ، جاگیرداروں ،وڈیروں اور سرمایہ داروں نے غریب کے بچوں کا اعلیٰ تعلیم سے روک کر ملک کو پسپائی کی طرف دھکیل دیا ہے ،اب حکمرانوں اور الیکشن کمیشن کی کاغذات نامزدگی فیسوں میں اضافہ غریب پر اسمبلی کے راستے بند کرنے کے مترادف ہے۔نگراں حکومت پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے ایسے فیصلوں پر فوری ایکشن لیا جائے۔2013والی فیسوں کو بحال کیا جائے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر اورنگی ٹائون ،ملیر ،لانڈی ،نیو کراچی سے آئے ہوئے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
ثروت قادری