کراچی میں گرمی کی شدت کم ہوگئی
کراچی( خصوصی رپورٹر) کراچی میں گرمی میں کمی آگئی سمندری تیز ہوائیں چلتی رہیں۔ درجہ حرارت 35.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہا۔ تاہم ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد رہا۔ جس کے باعث حبس محسو س کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے آج منگل کو جزوی طو ر پر مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی پیشنگوئی کی ہے۔