بیلٹ پیپرز پر کسی امیدوار کو ووٹ نہ دینے کی سہولت کیلئے درخواست
لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے بیلٹ پیپرز میں کسی بھی امیدوار کے حق میں ووٹ نہ دینے کی سہولت کی فراہمی کیلئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت اور الیکشن کمشن کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ جسٹس شاہد کریم نے شہری محمد وسیم کی درخواست پر سماعت کی جس میں کسی امید وار کے حق میں ووٹ نہ دینے کی سہولت کا لفظ بیلٹ پیپرز میں شامل نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے قانونی نکتہ اٹھایا کہ حق رائے دہی ہر شہری کا بنیادی اور جمہوری حق ہے۔ بیلٹ پیپرز میں کسی بھی امیدوار کے حق میں ووٹ نہ ڈالنے کی سہولت شامل نہیں ہے۔ بھارت سمیت کئی ممالک میں بیلٹ پیپر میں یہ سہولت دی گئی ہے جس کے ذریعے اگر کسی امیدوار کو ووٹ نہ دینا چاہے تو وہ ’’نوٹا‘‘ پر نشان لگا دیتا ہے۔ درخواست پر مزید کارروائی 12 جون کو ہوگی۔
ووٹ/ ہائیکورٹ