ہماری اخلاقیات
کوئی بارہ برس ادھر کی بات ہے ، پرائیویٹ چینلز نئے نئے کھلے تھے۔ باپ کے ہاتھوں بیٹی کی بے حرمتی کا واقعہ اخباروں میں رپورٹ ہوا تو ایک چینل نے بار بار اشتہار چلانا شروع کر دیاکہ اگلی شام اس بھیانک واردات کے کرداروں کو سکرین پر لائے گا۔ جس پر خلق خدا کی پریشانی دیکھی نہیں جاتی تھی۔ ہر کسی کی کوشش تھی کہ پروگرام آن ائر نہ جا پائے ۔ خدا خدا کرنے مذکورہ پروگرام کی تنسیخ کا اعلان ہوا۔ تو خلق خدا نے سکھ کا سانس لیا ، اب تو آئے روز اس قسم کی کہانیاں آن ائیر جاتی ہیں ۔ ہماری اخلاقیات کو کیا ہوگیا ؟ پاکستانیو!