امام خمینی ؒ عصر حاضر کے عظیم انقلابی رہنما تھے ،علامہ مقصود ڈومکی
کراچی (نیوز رپورٹر)بانی انقلاب اسلامی رہبر کبیر حضرت امام خمینی ؒ کی ۲۹ ویں برسی کے موقعہ پر وحدت ہاوس سولجر بازا ر میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا ہے کہ امام خمینی ؒ عصر حاضر کے عظیم انقلابی رہنما تھے آپ نے امت مسلمہ کو خواب غفلت سے بیدار کیا اور عالمی استکباری قوتوں کے انسان دشمن عزائم کو بے نقاب کیا، آپ نے مستضعفین عالم کو مستکبرین کے مقابل لاکھڑا کیا۔ آپ ؒ نے اکیسویں صدی میں قرآن و سنت اور سیرت آل محمد ﷺ پر مبنی اسلامی جمہوریہ کی بنیاد رکھی، جو بہ یک وقت اسلامی اصولوں کی پاسدار بھی ہے اور دنیا کے مسلمہ جمہوری اصولوں پر عمل پیرا بھی۔انہوں نے کہا کہ امام خمینی ؒ کی تحریک اب عالمی انقلابی تحریک بن چکی ہے جس سے شیاطین عالم خوف زدہ ہیں۔