مساجد و امام بارگاہوں و دینی مراکزکی سیکیورٹی سخت کی جائے‘ نوید قمرزیدی
کراچی(نیوزرپورٹر) تذکرۃ المعصومین ٹرسٹ کا اجلاس جامع مسجد حیدری اورنگی ٹائون نمبر 10 میں منعقد ہوا‘ جس کی صدارت نوید قمر زیدی نے کی اجلاس میں دیگراراکین اورقومی وملی شخصیات بھی شریک ہوئیں‘ اجلاس میں حکومت اور ریاستی اداروں سے کہاگیا کہ وہ ر مضان کے مقدس مہینے میں مساجد و امام بارگاہوں اوردینی مراکزکی سیکیورٹی سخت کریں‘ کیونکہ اس ماہ میں شہادت حضرت علیؓ‘ ہفتہ قرآن‘ یوم القدس‘ جمعتہ الوداع اور شب قدر کے اجتماعات منعقد ہوںگے‘ جن میں عوام کی کثیرتعداد شرکت کرے گی۔ اجلاس میں عوام سے بھی کہا گیا کہ وہ مذہبی اجتماعات میں بھرپور شرکت کریں اورامن کے قیام کویقینی بنایا جائے۔