رمضان میں پانی کی قلت عوام کے ساتھ ظلم ہے،جان محمد بلوچ
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ نے وائس چیئرمین بلدیہ ملیر عبدالخالق مروت کے ہمراہ ماہ رمضان المبارک میں بلدیہ ملیرکی یوسیز میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے بڑھتے ہوئے مسائل کے حوالے سے واٹر بورڈ کے افسران سے میٹنگ کی صدارت کی،میٹنگ میں میونسپل کمشنر عمران اسلم ، یوسی وائس چیئرمین معین آباد لالہ وحید الزمان،یوسی وائس چیئرمین مسلم آباد فیصل بخاری، سپرنٹنڈنٹ انجینئر ملیر واٹر بورڈ عبدالرحمان شیخ، ایکس ای این لانڈھی واٹر بورڈ سلیم شریک تھے۔ چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ اور وائس چیئرمین بلدیہ ملیر عبدالخالق مروت نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے مہینے میں پانی کی قلت روزہ داروں کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے۔