دارالعلوم امجدیہ کے ٹرسٹیز، علماء اور اساتذہ متحد ہیں، مفتی اسماعیل ضیائی
کراچی (نیوز رپورٹر)دارالعلوم امجدیہ کے فارغ التحصیل علماء کنونشن زیر صدارت مفتی اسماعیل ضیائی رضوی کی صدارت میں ہوا جس میں ٹرسٹیز علماء کی کثیر تعدا دنے شرکت کی۔کنونشن سے مفتی اسماعیل ضیائی نے کہا کہ الحمد اللہ دارالعلوم کے ٹرسٹیز اساتذہ علماء متحد ہیں اور دارالعلوم اپنی درس و تدریس کی کارکردگی بغیر کسی تعطل کے جاری و ساری رکھے ہیں ہمارا منصب کا تقاضہ ہے کہ موجودہ صورتحال میں حقیقت عوام اہلسنت پر آشکارہ کریں ہم نے غیر جانب داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہمیشہ حق گوئی اختیار کی۔ دارالعلوم امجدیہ متحد و منظم ہے اور مہتمم صاحبزادہ ریحان امجد علی نعمانی کی کارکردگی سچائی اور شفافیت پر مبنی ہے ان کاکردارغیر متنازعہ ہے ان پر لگائے گئے الزامات لغو اور بے بنیاد ہے اس سلسلے میں مفتی عبد العزیز حنفی ،مولانا غلام قمر الدین سیالوی ،مولانا رفیق عباسی اور میں مفتی اسماعیل ضیائی نے بار بار اکرام المصطفیٰ سے کہا کہ وہ اپنی بات کی سچائی اور الزامات کا ثبوت پیش دیں مگر وہ کسی قسم کا ثبوت دینے میں بری طرح ناکام رہے۔ انہوں نے کہا کہ دارالعلوم کی ساکھ کو سوچی سمجھی سازش کے تحت نقصان پہنچانے کی ناکام کوشش کی گئی جو ٹرسٹیز ،علماء ،مہتمم ،اکابرین،اساتذہ نے شفافیت اور حق و سچ کی بنیاد پر ناکام بنادی۔ صاحبزادہ ریحان امجد نعمانی کی شفاف کارکردگی پر بھر پور اعتماد ہے ۔مفتی اسماعیل ضیائی رضوی نے کہا کہ دارالعلوم کی ٹرسٹی حاجی محمد رفیق پردیسی کی اہلسنت کے لئے گرانقدر خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔دارالعلوم کے مہتمم اور منیجنگ ٹرسٹی صاحبزادہ ریحان امجد علی نعمانی نے کہا کہ ملک کے طول و عرض میں دارالعلوم کا فیضان جاری ہے ۔حاجی محمد رفیق پردیسی نے کہا کہ دارالعلوم کی نگہبانی کرنا اچھی طرح جانتے ہیں علماء اساتذہ کی یکجہتی مثالی ہے او ر ہم کسی قسم کی بلیک ملینگ میں نہیں آئینگے کنونشن سے مفتی وسیم ضیائی مولانا ضیاء الرحمن ،مولانا شعیب پروفیسر عبد الرزاق نقشبندی،مولانا رفیع الرحمن ،مولانا زبیر ہزاروی ،حافظ مصطفی سرور اعظمی ،مولانا نثار احمد،مفتی زروہاب قادری،مفتی منور شاہ،مہیب الرحمن،مولانا ضیاء الحق ،مولانا عبد الماجد،مولانا عبد الغفور اور دارالعلوم کے سینکڑوں فارغ التحصیل علماء نے شرکت کی۔