سندھ سیکرٹریٹ میں ناقص سیکورٹی کے باعث گاڑیوں میں چوریاں کرنے والا گروہ سرگرم ہوگیا
کراچی (وقائع نگار) سندھ سیکرٹریٹ میں ناقص سیکورٹی کے باعث گاڑیوں میں چوریاں کرنے والا گروہ سرگرم ہوگیا۔ چیف سیکرٹری آفس نیو سندھ سیکرٹریٹ کے عین سامنے دن دیہاڑے وارداتیں بڑھ گئیں‘ شہریوں کو نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سیکورٹی اہلکاروں اور کیمرہ نیٹ ورک کے باوجود چور مافیا اپنا کام دکھانے لگا۔