مختلف حادثات میں 2 بچوں سمیت 3 افراد ہلاک
کراچی (کرائم رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 3 افراد ہلاک اور 2 افراد زخمی ہو گئے۔ ڈاکس کے علاقے مچھر کالونی میں شاہی مسجد کے قریب 6 سالہ عبداللہ ولد غلام حیدر کرنٹ لگنے سے ہلاک ہو گیا۔ سپر ہائی وے کے قریب جمالی گوٹھ میں تیز رفتار ٹرک کی زد میں آ کر 7 سالہ کمسن محمد علی ولد طارق علی ہلاک ہو گیا جبکہ عیدگاہ کے علاقے میں ڈائو میڈیکل کالج کے قریب عمارت کی لفٹ گرنے سے 2 افراد 2 سالہ عارف اور 18 سالہ ارباب زخمی ہو گئے۔ اس کے علاوہ نارتھ ناظم آباد میں لنڈی کوتل چورنگی کے قریب گھر کی چھت پر کھڑا 22 سالہ ولی محمد بجلی کے تاروں سے ٹکرانے کے باعث کرنٹ لگنے سے ہلاک ہو گیا۔