پہلا عمر رمضان کپ میں فیصل جمخانہ نے ملت سی سی ہرادیا
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) فرسٹ عمر کپ رمضان کر کٹ فیسٹول میں فیصل جم خانہ نے ملت سی سی کو نو وکٹوں سے با آسانی شکست دیدی۔ ملت سی سی نے تین وکٹوں کے نقصان پر193رنز بنائے۔ لعل کمار نے شاندار سینچری 105رنز دس چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے بنائی۔،فیاض احمد34اور عدیل حشمت نے32رنز بنائے۔عرفا علی،دانیال نوید،محمد بلال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ فیصل جمخانہ نے ایک وکٹ کے نقصان پر مطلوبہ اسکور 197رنز پورا کر لیا۔ فیاض حسین نے شاندار سینچری 115رنز 53 بالز پر بارہ چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے اسکور کی۔ عرفا علی 40اور وسیم عباس نے32رنز بنائے۔