ٹی ٹونٹی سیریز اسکاٹ لینڈ کے مقابلے کے لیے اسکواڈ کا اعلان
لاہور(اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سلیکشن کمیٹی کی سفارش پر اسکاٹ لینڈ کے خلاف دو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں زخمی ہونے والے بابر اعظم کی جگہ پر حارث سہیل کو ٹی ٹونٹی سکواڈ میں جگہ دی گئی ہے۔ پی سی بی اعلامیے کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے ٹیم کا اعلان کرنے سے پہلے کپتان سرفراز احمد اور کوچ مکی آرتھر کے ساتھ مشاورت کر کے ٹیم کا انتخاب کیا گیا ہے۔ سلیکشن کمیٹی نے پاکستان کا دورہ کرنے والی ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلنے والی ٹیم کو برقرار رکھا ہے ماسوائے بابر اعظم کے جنہیں لارڈز ٹیسٹ میں بازو کی انجری ہو گئی تھی جن کی جگہ حارث سہیل کو سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان اور سکاٹ لینڈ کے درمیان دو ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز 12 اور 13 جون کو کھیلی جائے گی۔ جس کے اعلان کردہ 15 رکنی سکواڈ میں فخر زمان، احمد شہزاد، حارث سہیل، شعیب ملک، آصف علی، سرفراز احمد (کپتان)، فہیم اشرف، شاداب خان، محمد نواز، محمد عامر، حسن علی، راحت علی، عثمان شنواری اور شاہیڈ شاہ آفریدی شامل ہیں۔ پاکستان اور سکاٹ لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 12 جون کو ایڈن برگ میں کھیلا جائیگا۔ اس سے قبل پاکستان اور آئرلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا واحد ٹیسٹ میچ پاکستان کی ٹیم نے 5 وکٹوں سے اپنے نام کیا تھا۔ انگلینڈ کی ٹیم کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستان اور لیسسٹر شائر کے درمیان کھیلا گیا دو روزہ ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ہی ختم ہوگیا تھا۔