شاہین ایئر ادائیگیوں کے معاملہ پرسول ایوی ایشن سے رابطے میں ہے‘تر جمان
کراچی(اسٹاف رپورٹر) شاہین ایئر کی جانب سے میڈیا کو جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شاہین ایئر انٹرنیشنل قانون کی پاسداری کرنے والا ادارہ ہے ۔ زہیب حسن، ڈائریکٹر مارکیٹنگ، شاہین ایئرنے کہاکہ شاہین ایئر سول ایوی ایشن کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور یہ معاملہ طے ہونے کے قریب ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ سول ایوی ایشن سے تعلق رکھنے والے ایک ہی معاملے کو مختلف انداز سے پیش کرنا پاکستان کی دوسری پرچم بردار ایئر لائن کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی ایک ناکام کوشش ہے جو قابل افسوس بات ہے۔ شاہین ایئر کے تمام آپریشنز اور فلائٹ شیڈول معمول کے مطابق ہیں لہٰذا کسٹمرز افواہوں پر توجہ نہ دیں۔