نگران وزیر اعظم ہزار خان کھوسو نے پرائم منسٹر ہاوس خالی کر دیا‘ وزیر اطلاعات کی الوداعی ملاقات
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) نگراں وزیر اعظم ہزار خان کھوسو نے پرائم منسٹر ہا¶س خالی کر دیا۔ نگراں وزیر اعظم کو الوداعی گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اے پی پی کے مطابق نگران وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو سے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عارف نظامی نے بلوچستان ہاﺅس میں الوداعی ملاقات کی۔ وزیراعظم نے عبوری مدت کے دوران عوام تک نگران حکومت کے موقف کو موثر طور پر پہنچانے اور نگران حکومت اور میڈیا کے درمیان موثر رابطہ کیلئے انکے کردار کی تعریف کی۔