پاکپتن میں ماحولیات کے عالمی دن کی مناسبت سے محکمہ جنگلات اور محکمہ ماحولیات کے اشتراک سے واک کااہتمام کیا گیا۔
ای ڈی اوزراعت چوہدری محمد شفیق، ڈی او جنگلات ملک وسیم سجاد اورڈی او ماحولیات رانا صفدر کی زیرقیادت واک میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد اور طلبا کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ای ڈی او زراعت محمد شفیق چوہدری کا کہنا تھا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی انسانی زندگی کے لیے سخت مضر ہے، ہمیں اپنے ارد گرد کے ماحو ل کو صاف رکھنے کے لیے سنجیدہ کوششیں کرنا ہونگی۔ واک کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ڈی او فاریسٹ ملک وسیم سجاد نے کہا کہ درخت اور پودے ماحول کو صاف اور خوشگوار رکھنے کا سب سے بڑا قدرتی ذریعہ ہیں، ہمیں قدرت کے اس انمول تحفے کی حفاظت کے ساتھ ساتھ اس میں اضافہ بھی کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہر شہری اپنے گھر میں ایک پودا لگا کر ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کی مہم میں اپنا حصہ ڈال سکتا ہے۔ اس موقع پر ضلعی افسر ماحولیات رانا صفدر کی جانب سے واک کے شرکاء کو ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کے طریقہ کار پر بریفنگ دی گئی۔