پہلے وزیراعظم کو الیکشن کمیشن کا نوٹس اب حمزہ شہباز بھی الیکشن کمیشن طلب
لاہور:پنجاب میں ضمنی انتخابات سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو نوٹس بھیجا ہے پنجاب میں 100 یونٹ فری بجلی کے سبسڈی ریلیف پیکج پر الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو نوٹس بھیجا ہے۔الیکشن کمیشن نے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو7 جولائی کو طلب کیا ہے۔نوٹس کے مطابق ضمنی انتخابات سے قبل سبسڈی ریلیف پیکج کے اعلان پر حمزہ شہباز شریف کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ پنجاب کے20 حلقوں میں انتخابات کےشیڈول کا اعلان 25 مئی کو کیا گیا تھا، منتخب نمائندہ یا سرکاری اور حکومتی عہدیدار الیکشن شیڈول کے بعد ترقیاتی اسکیم کا اعلان نہیں کرسکتا، نوٹس وزیر اعلیٰ پنجاب کے " روشن گھرانہ پروگرام " کے تحت بجلی صارفین کے لیے 100 یونٹ سبسڈی ریلیف پیکج پردیا ہے۔واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کو الیکشن کمیشن نے ڈیم کے اگتتاح کرنے کا اعلان کرنے پر نوٹس بھیجا تھا اور ڈیم کے افتتاح سے بھی منع کردیا تھا۔