اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملتان کو جنوبی پنجاب کے انتظامی امور کے حوالے سے نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ملتان میں جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ مکمل فعال ہوگا۔ جہاں ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہفتے میں تین روز موجود رہیں گے۔ تحریک انصاف کے پارٹی منشور میں کیے گئے وعدوں کے مطابق جنوبی پنجاب کے لوگوں کو انصاف ان کی دہلیز پر مہیا ہوگا۔