مری، غیر قانونی تعمیرات و رشوت خوری، اعلیٰ سطحی تحقیقات شروع
مری(امتیاز الحق نامہ نگار خصوصی)ملکہ کوہسار کے حسن کو تارتارکرنے اور بڑے پیمانے پر غیر قانونی تعمیرات کی پرنٹ ،الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر آنے والی خبروں کے بعد حکومت پنجاب نے سخت ایکشن لیتے ہوے اعلیٰ سطحیٰ تحقیقات شروع کر دی۔ اس سلسلے میںاعلیٰ افسران اور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن راولپنڈی ڈویثرن نے اپنی ٹیکنیکل ٹیم کے ہمراہ مری شہر کا تفصیلی دورہ کیا اور اس سلسلے میں یہاں بڑے پیمانے پر بعض اہم اور عام شخصیات کو دی جانے والی رشوت رشوت کی رپورٹیں مرتب کیں ، ڈویثرنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن راولپنڈی نے میونسپل کمیٹی مری کے شعبہ تعمیرات سمیت دیگر تمام ذمہ داروں ،عملے اور تعمیرات کرنے والے افراد کو 6 جولائی کو اینٹی کرپشن دفتر راولپنڈی میں طلب کرلیا ہے ۔جہاں ان سے مکمل بیانات لئے جائینگے اور اور مری میں ہونی والی غیر قانونی تعمیرات کے بارے میں تحقیقات کی جائیں گی جسکے بعدرپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کوروانہ کی جائیگی۔