کروناوائرس برازیل میں نومبر2019 میں لئے گئے گندے پانی کے نمونوں میں موجود تھا:تحقیق میں انکشاف
ریو ڈی جنیرو (شِنہوا)برازیل کی ریاست سانتا کترینہ کے دارالحکومت اور دوسرے بڑے شہر فلوریانوپولس میں 27نومبر2019 کو لئے گئے گندے پانی کے نمونوں میں کوویڈ19-کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے،یہ بات جمعرات کو گندے پانی پر کی گئی تحقیق سے سامنے آئی ہے۔ برازیل میں وفاقی یونیورسٹی آف سانتا کترینہ (یو ایف ایس سی) کے ایک ریسرچ گروپ کی یونیورسٹی کی سرکاری ویب سائٹ پر شائع پورٹ میں کہا گیا ہے کہ 27 نومبر ، 2019 فلوریانوپولس میں گندے پانی کے لئے گئے دو نمونوں میں نئے کروناوائرس ، سارس- کوو2- کے ذرات پائے گئے ہیں۔اس تحقیق کے شریک مصنف ، جیسلین فونگارو نے کہا کہ یو ایف ایس سی کے متعدد شعبوں نے اس تحقیق میں حصہ لیا اور یہ کہہ ہوسکتا ہے لوگ گندے پانی کے نمونے جمع کرنے سے چند ہفتے قبل نوول کروناوائرس سے متاثر ہوئے ہوں۔مزید جائزے کے لئے یہ رپورٹ پیش کردی گئی ہے۔برازیل کے محکمہ صحت کے حکام نے 26 فروری 2020 کو ملک میں نوول کروناوائرس کے پہلے کیس کی اطلاع دی تھی۔