لندن(چودھری اشرف/ سپورٹس رپورٹر) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء میں پاکستان ٹیم نے بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 316 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔ پاکستان ٹیم نے مقررہ پچاس اوورز کے کھیل میں نو وکٹوں کے نقصان پر 315 رنز سکور کیے جس میں امام الحق کی سنچری جبکہ بابر اعظم کے 96 رنز نمایاں تھے۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ء میں پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی طرف سے فخر زمان اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا۔ دونوں کھلاڑیوں کے کھیل کے انداز سے ایسا کچھ محسوس نہیں ہوا کہ پاکستان ٹیم اس میچ میں پانچ سو سے زائد رنز بنائے گی۔ پاکستان ٹیم کا سکور 23 پر پہنچا تو اس موقع پر فخر زمان جو ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کے لیے کوئی بڑی اننگز نہیں کھیل پائے ہیں 31 گیندیں کھیل کر ایک چوکے کی مدد سے صرف 13 رنز بنا کر بنگلہ دیش کے سپن باولر سیف الدین کی گیند پر مہدی حسن کو اپنا کیچ دے بیٹھے۔بابر اعظم امام الحق کا ساتھ دینے کے لیے میدان میں آئے۔ دونوں کھلاڑی نے اعتماد کے ساتھ بنگلہ دیش باولرز کا سامنا کرنا شروع کیا۔ 22 ویں اوورز میں مزید نقصان اٹھائے بغیر پاکستان ٹیم کے 100 رنز مکمل کیے۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان دوسری وکٹ کی شراکت میں 157 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی جس کا خاتمہ 180 کے سکور پر اس وقت ہوا جب بابر اعظم ورلڈ کپ میں اپنی دوسری سنچری بنانے کی کوشش میں 96 کے انفرادی سکور پر سیف الدین کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو آوٹ ہو گئے۔ محمد حفیظ اور امام الحق نے ملکر پاکستان کے سکور کو آگے بڑھانا شروع کیا تاہم امام الحق ون ڈے کیرئر کی ساتویں سنچری مکمل کرنے کے بعد 100 کے سکور پر مصتفیض الرحمان کی گیند پر بیک فٹ ہو کر کھیلنے کی کوشش میں ہٹ وکٹ آوٹ ہو گئے۔ امام الحق کی عالمی کپ ٹورنامنٹ میں پہلی سنچری ہے جو انہوں نے 100 گیندوں پر سات چوکوں کی مدد سے بنائی۔ پاکستان کے مجموعی طور 248 رنز تھا۔ پاکستان ٹیم کو تیسرا نقصان بھی جلد اٹھانا پڑا جب حارث سہیل جنہوں نے اپنے تین میچوں میں دو نصف سنچریاں سکور کر رکھی تھیں بنگلہ دیش کے خلاف چھ گیندوں پر ایک چوکے کی مدد سے صرف 6 رنز ہی سکور کر سکے۔ انہیں بنگلہ دیش کے مصتفیض الرحمان کی گیند پر سمویا سرکار کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے۔ اوپر تلے دو کٹیں گرنے کے بعد عماد وسیم اور کپتان سرفراز نے پاکستانی سکور کو آگے بڑھانا شروع کیا ہی تھا کہ 45 ویں اوور میں عماد وسیم کی لگائی گئی شاٹ کپتان سرفراز احمد کے دائیں بازو کی کہنی پر جا لگی جس پر انہیں سخت تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔ 45 اوورز کے خاتمے پر پاکستان کا سکور 267 رنز تھا اس موقع پر پاکستان ٹیم کے کپتان 2 کے انفرادی سکور پر ریٹائرہرٹ آوٹ ہو کر گراونڈ سے باہر چلے گئے۔ ان کی جگہ وہاب ریاض میدان میں آئے لیکن وہ بھی دو رنز بنانے کے بعد سیف الدین کی گیند پر کلین بولڈ آوٹ ہو گئے۔ شاداب خان میدان میں آئے تو ہ ایک سکور بنانے کے بعد مستفیض الرحمان کی گیند پر انہیں ہی اپنا کیچ دے بیٹھے۔ اس صورتحال میں عماد وسیم نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا جنہوں نے بنگلہ دیش باولرز کے خلاف جارحانہ انداز اپنایا اور 26 گیندروں پر چھ چکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 43 رنز بنا کر مصتفیض الرحمان کا شکار ہو گئے۔ پاکستان کی نویں وکٹ محمد عامر کی گری وہ بھی 8 رنز بنانے کے بعد مصتفیض الرحمان کا شکار بنے ان کا کیچ وکٹوں کے پیچھے مشفیق الرحیم نے لیا۔ یہ مصتفیض الرحمان کی پاکستان کے خلاف میچ میں پانچویں وکٹ تھی۔ پاکستان ٹیم نے مقررہ پچاس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 315 رنز سکور کیے۔ پاکستان ٹیم کے کپتان جو ریٹائر ہرٹ ہو کر میدان سے باہر چلے گئے تھے واپس میدان میں آئے۔ 3 سکور کے ساتھ شاہین شاہ آفریدی کے بغیر کسی سکور کے ناٹ آوٹ رہے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے باولنگ میں مصتفیض الرحمان نے 75 رنز دیکر پانچ، سیف الدین نے 77 رنز دیکر تین اور مہدی حسن نے ایک کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024